ویب سائٹ (Website)
اگر آپ کسی شعبے میں عرصہ دراز سے کام کر رہے ہوں، تو یقیناََ آپکا کافی تجربہ ہوا ہوگا۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کو اِس شعبے کے ہر چیز کا، ہر پہلو کا تجربہ، علم ہے اور اگر آپ کسی کو مفید،عملی مشورہ دینا چاہے تو دے سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں کر رہا ہوں، میرا بزنس، مارکیٹنگ وغیرہ میں کافی تجربہ ہے اور اُسے میں شئیر کر رہا ہوں۔
آپ بھی اسی طرح کا ویب سائیٹ سٹارٹ کر سکتے ہیں اور گوگل ایڈورٹائیزنگ یا پھر ایفلیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ اپنی ویب سائیٹ پہ مختلف مصنوعات، سروسس بھی بیچ سکتے ہیں۔ ویب سائیٹس کے ذریعے ہزاروں پاکستانی لاکھوں کما رہے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ ابھی اس فیلڈ میں مقابلہ بھی بہت کم ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ آسا نی کے سا تھ اس بز نس میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ایک ویب سائیٹ کو بنانے میں بہت کم خرچہ آتا ہے، آپ ایک اچھا ویب سائیٹ تقریباََ 10 سے 15 ہزار رُوپے میں بنا سکتے ہیں۔ لیکن پھر اُس پہ آرٹیکلز لکھ کے ڈالنا اور SEO ، SEM کرنا کافی وقت لیتا ہے۔
جہاں تک ویب سائیٹ سے پیسے کمانے کی بات ہے تو یہ سارا مندرجہ ذیل عوامل پہ انحصار کرتا ہے۔
1: SEO, SEM,
2 : Keyword Research
3 : Content Marketing
4 : Social Media Marketing
آپ کو اگر ایک کمیاب ویب سائیٹ چاہیے تو اوپر کے چاروں عوامل کو الف سے یی تک عملی طور پے سیکھنا ہوگا۔ جب تک آپ اِن چیزوں کو عملی طور پے نہیں سیکھے گے آپ بہت مشکل سے اس بزنس میں کامیاب ہونگے۔ اِن چاروں عوامل کو آپ برائین ڈین کے ویب سائیٹ سے آسانی کے ساتھ سیکھ سکتے ہیں۔
مگر بدقسمتی سے برائین ڈین کے آرٹیکلز انگریزی میں ہیں۔ خیر آنے والے دنوں میں، میں خود اِن چیزوں کو شئیر کرونگا اور انشااللہ آپ سب کچھ یہاں سے سکھ لین گے۔ ویب سائیٹ کے بزنس میں مزے کی بات یہ ہے کہ آپ اپنا جاب، نوکری بھی کرسکتے اورساتھ میں اچھی انکم بھی ویب سائیٹ سے کما سکتے ہیں۔ دوسری مزے کی بات یہ ہے کہ وہ انکم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جائے گی۔
عموماََ ایک اچھا بنا ویب سائیٹ آپکو مہینے میں 20 ہزار سے لے کر لاکھوں کا انکم دے سکتا ہے بشرطیکہ آپ اوپر دیے گئے 4 عوامل کو مددِ نظر رکھ کے اُس ویب سائیٹ کو بنائے۔