میڈسن تھوک (wholesale)
جہاں تک ہول سیل یا تھوک بزنس کی بات ہے، تو یہاں پہ اگرچہ منافغ (4%-10%)کم ہوتا ہے مگر سیلز بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہاں لوگ زیادہ کماتے ہیں بہ نسبت پرچون (retail) بزنس کے، کیونکہ آپ سارے پرچون والوں کو سیل کرتے ہیں۔
یہاں پہ آپ کا مہینے کا کُل خرچہ اوسطا 20-80 ہزار رُوپے کے درمیان ہوسکتا ہے۔ اَس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے اگر آپ مثال کے طور پر کسی مہنگے جگہ پہ دُوکان کھولیں یا بہت بڑی انویسٹمینٹ کریں وغیرہ وغیرہ۔
اچھا منافغ کمانے کے لیے آپ کو کم سے کم 10 لاکھ سے 50 لاکھ تک فی مہینہ سیلز کرنی ہوگی۔
ابتدائی انویسٹمنٹ (investment) کم سے کم 5 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ روپے درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ پانچ لاکھ سے بلفرض شروح کرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ آپ یہ صرف اُس وقت کر سکتے ہیں اگر آپ کے سپلائیر جو آپ کو میڈسن دیں گے، آپ کو لمبے اور بڑے قرض پر مال دیں۔
یاد رکھیے اچھی، ملٹی نیشنل کمپنیاں بہت ہی کم لمبے ٹائیم کے لیے قرض دیتی ہیں۔
اور جب آپ کے پاس اچھی، ملٹی نیشنل کمپنیوں کا مال ہوگا تو آپ کی سیلز زیادہ ہوگی کیونکہ اُن کے مصنوعات کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے۔ اَس لیے بہتر ہے کہ آپ اچھے انویسٹمنٹ سے یہ بزنس شروع کرے۔
جہاں تک سیلز ٹیم، مینجمینٹ (managment) وغیرہ کی بات ہے تو آپکوجتنے بندے مین نے پرچون (retail) کے لیے بتائے تھے وہ کافی ہیں، ہاں اگر آپ زیادہ مارکیٹ قابو کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو زیادہ بندے رکھنے ہونگے، اور اِن بندوں سے آپ نے مارکیٹ کا کام لینا ہوگا، مثال کے طور پر اُن سے نئے پرچون (retailers) والوں کو معلوم کرنا اور پھر اُن سے بات کرنا کہ وہ آپ سے بزنس کرے یا ڈاکٹرز کے پاس اُن کو بھیجنا کہ وہ آپ کی دوائی فروخت کریں وغیرہ وغیرہ۔