سافٹ وئیر ہاوس (Software House)
جیسا کہ میں نے اوپر بتایا کہ ویب سائیٹ یا انڑنیٹ سے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان میں ابھی نیا نیا ہے بلکل اسی طرح سے کمپیوٹر، موبائیل، ویب، آٹی اور دیگر چیزوں کے لیے سافٹ وئیرز بنانے کا رجحان بھی تقریباََ نیا نیا ہے۔
اِس بزنس کو سٹارٹ کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے ایسے بندے بھرتی کرنے ہونگے جو سافٹ وئیرز بنانے میں ماہر ہوں۔
شروع میں 2 ایسے بندے مناسب ہونگے جبکہ اِن کے ساتھ ساتھ آپ کو 1 یا 2 اور بندے بھی درکار ہونگے جو آپ بزنس کے لیے کسٹمر معلوم کرسکے تاکہ آپ اُن سے بزنس کر سکے۔
آج کل سافٹ وئیر ہاؤسسز بہت پیسہ بنا رہے ہیں کیونکہ مارکیٹ میں مقابلہ بھی کم ہے اور گاہک کو مصنوعات کا علم بھی کم ہے جس کی وجہ سے سافٹ وئیر ہاؤسسز منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں۔
آپ ایک چھوٹا سافٹ وئیر ہاؤس 1 لاکھ میں شروع کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کے سافٹ وئیر بنانے والوں کے پاس اُن کا اپنا ہیوی ڈیوٹی کمپیوٹرہو۔ اگر ایسا نہ ہو تو پھر آپ کو کم سے کم 4 سے 8 لاکھ کی انویسمنٹ کرنی ہوگی۔ دونون صورتوں میں، میں نے بیسک تنخواہ سافٹ وئیر بنانے والوں کی 18 ہزار جمع کمیشن رکھی ہے جبکہ جو بندہ گاہک ڈھونڈے گا اُس کی تنخواہ 12 ہزار پلس کمیشن رکھی ہے، جبکہ باقی پیسوں میں رینٹ اور سادہ سا آفس فرنیچر وغیرہ۔
اس بزنس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو شروع کے دنوں میں یا تو مستقل بنیادوں پر چھوٹے گاہک ملتے رہے تاکہ آپ کا مہینے کا کُل خرچہ+ منافع نکلتا رہے یا پھر آپ کو نسبتاََ بڑے پراجیکٹس (مہینے میں 2 یا 3 ) ملتے رہے تاکہ آُپ کا بزنس کامیا بی کے ساتھ چلتا رہے۔ اِس کے لیے ضروری ہے کہ جو بندے آپ نے گاہک ڈھونڈنے کے لیے لگائے ہوں وہ اِس کام میں ماہر ہو اور نسبتاََ بڑے پراجیکٹس کے لیے اُن کو ٹینڈر یا ٹھیکہ جیتنے کا خاص تجربہ ہو۔
اگر آپ کو مارکیٹ سے ایسے لوگ نہ ملے جو آپ کے لیے مارکیٹ سے گاہک لا سکے تو پھر آپ آن لائین (online) ، انٹرنیٹ کے ذریعے مُستقل اور اچھے گاہک ڈھونڈ سکتے ہیں، اُس کے لیے آپ کو ایسے بندے چاہیے ہونگے جو اِس کام میں ماہر ہوں۔
مہینے بھر کا کُل خرچہ 40 سے 80 ہزار کے درمیان ہوگا، جس میں کھانا، یوٹیلٹی بلز، کرایہ، تنخواہیں وغیرہ شامل ہیں۔
یہاں پہ آپ ایک روپے پہ اوسطاََ 15% سے 35% کے درمیان منافع کما سکتے ہیں، جبکہ اِس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔